ٹیم کو اس طرح کی اننگز کی ضرورت تھی،کپتان بابر اعظم

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار اننگ کھیلنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کو اس طرح کی اننگز کی ضرورت تھی۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ایسی اننگز کی ضرورت تھی،چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی –
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے غیر معمولی اننگز کھیلی ،نسیم شاہ سے قبل حسن علی کے ساتھ پارٹنر شپ اچھی رہی،ٹف کنڈیشنز تھیں صورتحال کے مطابق کھیلے،نسیم شاہ اگر صبر کے ساتھ نہ کھیلتے تو میری سینچری نہ ہوتی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1548690716892725251?cxt=HHwWhoCw9Y2Ah_4qAAAA
کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ اعتماد کے ساتھ مجھے بھی حوصلہ ملا یہی چیز اہم ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلیں اور سو فیصد دیں ۔
بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا آنے سے قبل مجھے اندازہ تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق کیسے کھیلنا ہے،جب وکٹیں گر رہی ہوں اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ کھیلنا ہو تو بہت مشکل ہوتا ہے،ٹیل اینڈرز کے ساتھ پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے ۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ اپروچ یہی ہوتی ہے کہ مثبت انداز میں کھیلیں،اب میچ میں اسپنرز کو مزید مدد ملتی رہے گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 222 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان بیٹنگ لائن اپ بھوکلاہٹ کا شکار رہی لیکن کپتان بابر اعظم نے ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور 119 رنز کی اننگ کھیلی اور پاکستان ٹٰم پہلی اننگ میں 219 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کی دوسری اننگ کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News