Advertisement

پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرنا اپنا مذاق سمجھتا ہوں، مصطفٰی کمال 

مصطفٰی کمال

مصطفٰی کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد

مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ میرا پاکستان کے حکمرانوں سے کوئی مطالبہ نہیں ہے، ان سے مطالبہ کرنا اپنا مذاق سمجھتا ہوں۔ 

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارش میں 147 افراد جاں ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں بھی بارش کے باعث کئی افراد جان سے چلے گئے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا نے سمجھ لیا ہے اگر کسی ملک کو اکانومیکل ترقی یافتہ بنانا ہے تونئے  شہروں پر توجہ دے کر بنا سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش جیسے ملک نے ترقی حاصل کرنے کے لیے نئے شہرآباد کیے ہیں۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ شہرملک کو امیربناتے ہیں، دنیا بھر میں نئے شہر اباد کیے جاتے ہیں۔ بدقسمت شہر کراچی ہے، دنیا چاند پرجارہی ہے اور ہم گٹر کے ڈھکن نہیں لگا سکتے۔

انھوں نے کہا کہ بارش میں لوگوں کا مرنا روٹین کی بات ہے۔ 75 سال میں ایک بھی نیا شہر نہیں بنایا گیا۔ آج بھی پاکستان میں سب سے ریونیو کراچی دے رہا ہے۔

Advertisement

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ پورے پاکستان کا 60 فیصد ریونیو کراچی دے رہا ہے۔ کراچی پنجاب سے زیادہ سے سیلز ٹیکس دے رہا ہے۔ کراچی پورے پاکستان کا فنانشل حب اور گیٹ وے ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں صرف پاکستان کی عوام سے بات کر رہا ہوں۔ 14 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت نے ایک قطرہ پانی کا نہیں دیا۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ ہمارا پانی ہائیڈرنس بناکرعوام کا پانی بیچا جارہا ہے۔ 14 سو ارب روپے ریونیو مل رہا ہے۔  کراچی کو اب تک 3 سو ارب ملنے چاہیے تھے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کا شئیر3 سو ارب روپے ملنا چاہیے تھا صرف 38 ارب روپے دیا گیا۔ 38 ارب روپے بھی پورا نہیں ملا، وہ بھی زیادہ تر کرپشن کی نظر ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version