Advertisement

چیف الیکشن کمشنر کا صوبائی حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری اہم پیغام

الیکشن کمشنر

انتخابات کا انعقاد آئین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری اہم پیغام دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی پر پنجاب سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب راو سردار، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صوبائی حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پر واضح کر دیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی  جا سکتی ہے۔

   چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا، پولنگ میٹیریل اور انتخابی عملہ کی سیکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، آپ کا رول اہم ہے، آپ ریاست کے ملازم ہیں، بغیر سیاسی دباؤ کے کام کریں، ہم بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں۔

Advertisement

  چیف الیکشن کمشنر نے ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا کوئی اہلکار سیاسی دباؤ میں آئے یا کسی پارٹی کا ساتھ دے فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت و ریاست مضبوط ہوں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version