’پولنگ اسٹیشن پر تعینات اہلکاروں نے کوئی حرکت کی تو اس کے ذمہ دار خود ہونگے‘

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر تعینات اہلکاروں نے کوئی حرکت کی تو اس کے ذمہ دار خود ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق تحریک انصاف واضح طور پر جیت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ بھول جائیں کہ دھاندلی کے ذریعے ہمارا مینڈیٹ چوری کرسکیں گے، پولنگ اسٹیشن پر سول کپڑوں میں تعینات اہلکاروں نے کسی بھی قسم کی کوئی حرکت کی تو اس کے ذمہ دار خود ہونگے۔
راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہم اور ہمارے کارکنان ووٹ ڈالنے سے آر او آفس پہنچنے تک سارے عمل کی خود نگرانی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News