Advertisement

وفاقی وزیر قانون کی اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون و انصاف نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے تمام اہل وطن اور امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قربانی جیسی عظیم عبادت کی حقیقی روح کو سمجھیں۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں علمائے کرام فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Advertisement

نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔

عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version