پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کو دیوالیہ کرکے گئی ہے، شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان کا دیوالیہ کر کے گئی ہے ۔
سینیٹر شیری رحمان کا ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چار سال حکومت میں رہی اور کہتے رہے ماضی کی حکومت نے یہ کیا جبکہ ہم نے دیوالیہ سے بچایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روپیہ اپ لے دور میں گرنا شروع ہوا، آپ کشکول توڑنے آئے تھے لیکن آپ نے قرضوں کی سونامی کھولی اور اس کا حساب تو پاکستان سالوں آپ سے مانگ رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج فنانشل ٹائمز میں انکی غیر ملکی فنڈنگ کی کہانی آئی ہے جس کے مطابق 2.12 ملین ڈالرز کا غبن رپورٹ کیا ہے۔
شیری رحمان نے بتایا کہ چیریٹی کے نام پر یہ پیسہ پی ٹی آئی کے اکانوٹ میں گیا، انہوں نے خیرات کے نام پر فارن فنڈنگ لی اور غریبوں کے نام پر پیسہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

