Advertisement

نیوزی لینڈ حکومت کا سرمایہ کاروں کے لیےنئی ویزا اسکیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کی حکومت نے امیگریشن کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ویزا اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب پہلے سے جاری سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کو ختم کرکے نئی کیٹیگری ایکٹو انویسٹر پلس ویزا کیٹیگری متعارف کروادی ہے.

ان کا مزیدکہنا تھا کہ نیا ایکٹو انوسٹر پلس ویزا کیٹیگری کیلئے 19 ستمبر 2022 سے درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ 27 جولائی 2022 کے بعد سے سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے، نئی اسکیم کے تحت امیگریشن کے خواہش مند افراد سرمایہ کاری کے ذریعے نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔

نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے نئی ویزا کیٹیگری غیر ملکی تجربہ کار اور بڑے انویسٹرز کو نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔

Advertisement

نئی ویزا کیٹیگری کا اعلان کرتے ہوئے اقتصادی اور علاقائی ترقی کے وزیر سٹورٹ نیش نے کہا کہاکہ ہمارے پاس نیوزی لینڈ میں بہت سے شاندار کاروبار ہیں جو عالمی مارکیٹ میں حقیقی نام بنا رہے ہیں۔ہماری حکومت کا مقصد امیگریشن کے خواہش مند بین الاقوامی تجربہ کار سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرکے ان کاروباروں کو مزید کامیاب عالمی برانڈز بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔نئے ویزا نظام کا مقصد ایسے فعال سرمایہ کاروں کو اپنے ملک کی طرف راغب کرنا ہے جو طویل عرصہ تک نیوزی لینڈ کی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version