بل گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر کیا ہے۔
Grateful to the Bill & Melinda Gates Foundation for its valuable support in the public health & social sector programmes. The increase in number of confirmed polio cases in KP is deeply concerning. We are implementing a special emergency plan to improve our anti-polio response.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 30, 2022
انہوں نے کہا کہ کے پی میں پولیو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت ہم اپنے انسداد پولیو کے ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی ہنگامی منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحت عامہ اور سماجی شعبے کے پروگراموں میں قابل قدر تعاون کے لیے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا مشکور ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور بی ایم جی ایف کے تعاون سے سماجی شعبے کے پروگراموں سمیت جاری صحت عامہ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں بی ایم جی ایف کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی قابل قدر مدد کو سراہا۔
انہوں نے تعاون کے تمام جاری شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے 2022 میں پاکستان میں پولیو وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

