Advertisement

ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے کیلئے قوم اٹھ کھڑی ہو، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے کیلئے قوم اٹھ کھڑی ہو۔

سراج الحق نے منصورہ میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور عالم اسلام کو عید مبارکباد ہو، غربا و مساکین اور بے سہارا لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و ملت معاشی بحران کا شکار ہے، حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی، غربت، بدامنی اور انتشار کی آگ میں جھونک دیا، حکمرانوں نے آزادی چھین کر قوم کو امریکا اور آئی ایم ایف کا غلام بنایا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں، یہ ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ اور امریکی غلاموں کے کلب ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلاموں نے ملک پر ظالمانہ نظام مسلط کررکھا ہے، آج ملک میں ہر طرف مایوسی اور ناامیدی کے اندھیرے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کو دیانتدار اور مخلص قیادت صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے، عوام چوروں لٹیروں اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے کیلئے قوم اٹھ کھڑی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version