لوگوں کو تکلیف دینا ن لیگ کا پسندیدہ مشغلہ ہے، چوہدری پرویزالہٰی

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ لوگوں کو تکلیف دینا ن لیگ کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور ان کی صاحبزادی عارفہ نذیرجٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف دینا ن لیگ کا پسندیدہ مشغلہ ہے، ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ چار ماہ کے دوران انہوں نے عوام کو ریلیف نہیں صرف تکلیف دی ہے
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے، صرف مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار ان کا کارنامہ ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ جعلی حکمرانوں کا ایجنڈا صرف ذاتی کیسز کا خاتمہ ہے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے سبق سکھائیں گے۔
ملاقات میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی برتری واضح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام 17 جولائی کو ان جعلی حکمرانوں کے خلاف ووٹ کیلئے نکلیں گے جبکہ ضمنی انتخابات میں عوام حکمرانوں سے مہنگائی کا حساب لیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ عوام دھاندلی کے ہر منصوبے کو روکیں گے، عوام اور کارکن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے خلاف پہرہ دیں گے۔
چوہدری حفیظ ہیئر، ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائچ، چودھری صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

