سائرہ یوسف نے بیٹی کی 8 ویں سالگرہ کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی نورے شہروز کی سالگرہ کی دلکش ویڈیو شیئر کردی۔
سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی 8 ویں سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں نورے کو مختلف مقامات پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نورے بابا سالگرہ مبارک ہو۔
دوسری جانب نورے کے پاپا اور اداکار شہروز سبزواری نے بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے ایک سال قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی دونوں کی ایک بیٹی نورے شہروز ہیں جبکہ شہروز نے اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News