Advertisement

چوہدری پرویزالہٰی کا پیکا آرڈیننس 2016 کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ

پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے پیکا آرڈیننس 2016 کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این اے) کے رہنماؤں کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں   پرویزالہٰی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے مطالبات کی مکمل حمایت کی۔

ملاقات میں پرویزالہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور حواریوں نے پیکا آرڈیننس ’آزاد سوچ اور آوازوں‘ کو ہمیشہ کےلئے بند کرنے کے لیے متعارف کروایا۔

ملاقات میں اسپیکر چوہدری پرویزالہٰی نے پیکا آرڈیننس 2016 کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس صحافی برادری اور پاکستان کے عوام کے ساتھ حکومت کا امتیازی سلوک ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ملاقات میں پرویز الہٰی نے بین الاقوامی میڈیا کو الیکشن کی کوریج کرنے کی دعوت دی تاکہ الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، میڈیا کی آزادی پاکستان کی ترقی کیلئے بھی بہت ضروری ہے، میڈیا کی آزادی پر کسی قسم کی بھی قدغن لگانا ہمارے اپنے مفاد میں نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ میڈیا کی آزادی اور اس کے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزاد میڈیا پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں الیکٹرانک میڈیا کے ریکارڈ لائسنس جاری ہوئے، اپنے دور حکومت میں بھی میڈیا کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کیا، میڈیا کی تنقید سے ہمیشہ اصلاح کا پہلو لیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں (سی پی این اے) کے صدر کاظم خان، ارشاد عارف، شہریار تاثیر، ضیاء تنولی، زبیر محمود اور ایاز خان شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version