Advertisement

منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی؛ نیدر لینڈ میں بائنینس پر جرمانہ

منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی؛ نیدر لینڈ میں بائنینس پر جرمانہ

دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج میں سے ایک بائنینس پر منی لاندڑنگ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائنینس پر 3اعشاریہ 3 ملین یورو کا جرمانہ نیدر لینڈ کے مرکزی بینک ( ڈی این بی)  کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔

 ڈچ سینٹرل بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کرپٹو ایکسچینج کو گزشتہ سال اگست میں نیدر لینڈ میں رجسٹرڈ ہوئےبنا خدمات فراہم کرنے پر وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اوراسی کے تناظر میں رواں سال اپریل میں بائنینس پر جرمانہ لگایا گیا۔

یہ  بھی پڑھیں: ’نامعلوم‘ گروپ نے روسی ٹینک سرینڈر کرنے پر بٹ کوائن دینے کی پیش کش کردی

 ڈچ سینٹرل کا اس بابت کہنا ہے کہ بائننس نے ڈچ منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ایسی کمپنیوں سے مسابقت کا فائدہ اٹھایا جنہوں نے مرکزی بینک سے رجسٹریشن کروالی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب بائنینس کے ترجمان نے بہ ذریعہ ای میل رد عمل دیتے ہوئے کا کہ ’ اس جرمانے نے ہمارے ڈچ نیشنل بینک کے ساتھ جاری شراکت پر سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔‘

یہ  بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی مغربی طاقتوں کے سامنے ڈھیر، روسی اکاؤنٹس منجمد

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مقامی طور پر بائنینس نیدر لینڈ بی وی کے نام سے ایک کمپنی قایم کردی تھی۔ جس کی بدولت ہم نیڈرلینڈ میں زیادہ بہتر طریقے اپنے آپریٹنگ ماڈیول کی پیروی جاری رکھ سکتے ہیں۔

جب کہ ہم یورپی ممالک بشمول، فرانس، اٹلی اور اسپین میں ریگولیٹری منظوری حاصل کرچکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے ابھی تک بائنینس کی رجسٹریشن کی منظوری نہیں دی ہے لیکن جرمانے کی رقم میں 5 فیصد کی کمی کردی ہے، کیوں کہ کمپنی نے اس پورے طریقہ کار کے دوران اپنے کاموں کو شفاف طریقے سے سر انجام دیا ہے۔

نیدر لینڈ چیمبر آف کامرس میں درج معلومات بائنینس نیدر لینڈ بی وی کا قیام اکتوبر 2021 میں لایا گیا تھا اور یہ 24 دسمبر 2021 سے بائنینس آئرلینڈ کی زیر ملکیت ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کوائن بیس اور بائنینس کا روس کے کرپٹو اکاؤنٹس بند کرنے سے انکار

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج میں سے ایک بائنینس کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق بائنینس نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہریوں تک بائنینس کی رسائی روک دی گئی ہے۔

یہ پابندی اونٹاریو سیکیوریٹیز کمیشن ( او ایس سی ) کی ہدایت کی روشنی میں بائنینس کے نئے اکاؤنٹس کھولنے پرعائد کی گئی ہے۔

کینیڈین ریگو لیٹرز کے مطابق بائنینس اوراوایس سی کے درمیان تنازع کی شروعات گزشتہ سال جون میں اس وقت ہوئی ، جب ایکسچینج نے سیکیوریٹر قوانین پرعمل درآمد میں مبینہ طورپرناکامی کے بعد کرپٹوایکسچینجز کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے خلاف اونٹاریو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی روس پراقتصادی پابندیوں کے اثرات زائل کردے گی، رپورٹ

Advertisement

تاہم دسمبرمیں بائنینس نے اپنے سرمایہ کاروں کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ رجسٹریشن کیے بنا اونٹاریو میں اپنے آپریشن کو جاری رکھے گا۔

بائنینس نے دیگرشقوں کی بھی خلاف ورزی کی جن میں اونٹاریو کے پہلے سے موجود اکاؤنٹس کو ہولڈ کرنے جیسے اقدامات بھی ہیں، اس بارے میں بائنینس کا کہنا تھا کہ یہ قدم سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھا یا گیا تھا ۔

کرپٹو ایکچینج نے اونٹاریو کے کچھ استعمال کنندگان کونقصان کی ادائیگی اورفیس معاف کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ وہ معاہدے کی تکمیل کے معاملات دیکھنے کےلیے ایک خود مختار تیسرے فریق کو بھی بھرتی کرے گی۔

تاہم آج اونٹاریوسیکیوریٹیز کمیشن صوبے بھرمیں بائنینس کے پلیٹ فارم کو بند کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version