Advertisement

خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو، شیخ رشید

جنہوں نے عدم اعتماد کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا وہ خود پریشان ہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو، توقع ہے ضمنی الیکشن میں مداخلت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی توعمران خان کال دیں گے، 17 جولائی کو تاریخ کا اہم الیکشن ہونے جارہا ہے، فیئر الیکشن نہ ہونے دیا گیا تو سارا ملبہ آپ پر ڈال دینگے۔

 شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کا پاسپورٹ میں نے روکا تھا، اب کیوں واپس نہیں آرہے، بھائی وزیراعظم، بھانجا وزیراعلیٰ ہے، کیوں واپس نہیں آرہے، جس تیر سے انہوں نے ہمیں مارا ہم اسی تیر سے انکو ماریں گے۔

     سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت بنانے کیلئے لین دین ہوئے ہیں، بتانے کی پوزیشن میں نہیں، لین دین کیا ہوئی 45 دن میں قوم کو پتا چل جائے گا، اسحاق ڈار کیوں ملک واپس نہیں آرہے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پتا ہے رانا ثناء نے گرفتار کرنا ہے، مجھے کوئی ڈر نہیں، رانا ثناء آپ حکومت کیلئے بدنما داغ بنیں گے، سب کی خواہش ہے ان کی اولاد آگے آئے، قوم ووٹ دینے کیلئے ہے، ان کی دنیا میں جائیدادیں ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنی وزارت میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، وقت سے پہلے کہا تھا اختلاف رائے ہو گیا عمران خان کے ساتھ ہونگا، نیب کی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔

   سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے اوورسیز اور نیب ترامیم کے خلاف کیس جیتوں گا، اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق نہیں چھینا جاسکتا، گزارش ہے20سیٹیوں پر شفاف الیکشن ہونے دیں، ان سب نے اپنا سیاسی فیصلہ لے دیکر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version