Advertisement

پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں انتخابی مہم کا آج آخری روز

انتخابی مہم کا آج آخری روز

پنجاب کے 20صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے جبکہ پولنگ 17جولائی کوہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 20 صوبائی حلقوں میں 45 لاکھ 79 ہزار900 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 24 لاکھ  60 ہزار 206  ہے۔

اسکے علاوہ خواتین ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 19 ہزار 994 ہے جبکہ کل 1703 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جس میں مردوں کیلئے 729 اور خواتین کیلئے 697 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

کل 9 ہزار599 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھی معاونت کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

کمیشن نے وزارت سے کہا ہے کہ وہ لاہور کے چار اور خاص طور پر ملتان کے ایک حلقے میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔

اسی طرح سیکورٹی فورسز کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دیگر تمام حلقوں میں الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version