Advertisement

فریزر میں رکھا ہوا گوشت کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟

گوشت

فریزر میں رکھا ہوا گوشت کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟ جانئیے گوشت سے متعلق چند ایسی باتیں جو آپ کو بیماریوں سے بچا سکتی ہیں۔

 گوشت کا استعمال انسانی جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرتا ہے لیکن گوشت کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے خاص طور پر فریزر میں رکھا ہوا گوشت، گوشت کھائیں لیکن اعتدال کیساتھ بصورت دیگر زیادہ گوشت کھانا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین ایک دن میں تقریباً 250 گرام سے زائد سرخ گوشت کا استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں اور گوشت کیساتھ سلاد، دہی اور لیموں لازمی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

فریزر میں فریز کیا ہوا گوشت استعمال کرنا صحت کےلئے کیسا ہے؟

قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصہ فریزر میں رکھنا مناسب نہیں ہوتا۔طبی ماہرین کے مطابق ویسے تو گوشت کو فریزر میں 6 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے، تاہم تین ماہ بعد اس کی غذائیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ اگر فریزر میں رکھے گوشت کو 2 ہفتے کے اندر استعمال کر لیا جائے تو وہ تازہ گوشت کی طرح فائدے مند ہوتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے 2 ہفتے سے زیادہ دن تک فریز کرنے سے گوشت میں سے پروٹین اور دیگر وٹامنز وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں۔

اس کے بعد وہ گوشت تو ہوتا ہے لیکن اس میں پائے جانے والے قدرتی فوائد ختم ہو جاتے ہیں۔

 اس کے علاوہ زیادہ لوڈشیڈنگ اور بار بار فریزر کھولنے کی صورت میں گوشت کا معیار برقرار نہیں رہتا لہٰذا کوشش کریں کہ قربانی کا گوشت جتنا جلدی ہوسکے استعمال میں لائیں۔

فریزز کے گوشت کے صحت پر اثرات

ڈاکٹروں کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ زیادہ عرصے تک فریز کیا ہوا گوشت کھانے سے نظام ہضم بگڑنے کی شکایت ہوتی ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ مسوڑھوں کی تکلیف اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے چنانچہ اس کا استعمال دیکھ بھال کر کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version