این اے 245 ضمنی الیکشن، پرامن انعقاد کیلئے پولیس ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور

لاہور: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پر صوبے کے 14 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین پولیس اہلکار مکمل غیر جانبدرای کے ساتھ فرائض ادا کریں گے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 20 صوبائی حلقوں میں 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکاران و افسران ہائی الرٹ ہو کر الیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 676، بی کیٹیگری کے 1197 اور سی کیٹیگری کے 1258 اسٹیشنز شامل ہیں جبکہ خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی اہلکاروں تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب سنٹرل پولیس آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی خود نگرانی کریں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی جگہ پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے، مخالفین کے کیمپ اکھاڑنے، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہونگے، پر امن انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انکا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے 1100 سے زائد کارکنان و امیدواران سے شورٹی بانڈز لئے گئے ہیں، خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی ہوگی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم صوبائی الیکشن کمیشن کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنارہا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور فورس کے اضافی دستے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہیں۔ الیکشن کے مکمل شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

