ایلوویرا جوس پینے سے کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟

ایلوویرا کی خصوصیات سے سب ہی لوگ واقف ہیں ، اگر اسے جادوئی پودا کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔
ایلوویرا کا پودا بڑی آسانی سے گھر میں اگایا جاسکتاہے اور تیزی سے بڑھتاہے ،یہ سائز میں اتنا بڑا ہو تا ہے کہ اگر آپ اسے روزانہ بھی استعمال کریں تو یہ ختم نہیں ہوتا۔
ایلو ویرا میں پانی کی موجودگی اسے جلد کے لیے بہترین موئسچرائزر بناتا ہے،اورجلد کی لچک کو برقرار رکھتا ہے اور جھریاں گھٹتی ہیں۔
ایلو ویرا سپلیمنٹ کے استعمال سے تین ماہ میں جلد پر عمر کے اثرات کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔کیل مہاسوں کا مسئلہ بہت عام ہوچکا ہے جس کی وجہ کیمیکل سے بنی مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے۔
ایلو ویرا جل کا استعمال ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے جبکہ مساموں میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کرکے جلد کو ٹھیک کرتا ہے۔
خشک جلد سر میں خارش کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں جراثیم کش اور سکون پہنچانے والی خصوصیات بھی موجود ہیں۔اس جل کو سر پر لگائیں اور 20 منٹ بعد سر کو گرم پانی سے دھولیں۔
ایلوویرا جوس معدے کی تیزابیت دور کرنے میں بھی اپنا بہترین کردار ادا کرتا ہے، اس میں موجود اجزاء سینے کی جلن، تیزابیت اور بھاری پن دور کرتے ہیں۔
ایلوویرا جوس کا گاڑھا سیال قبض دور کرتا ہے جسم میں پانی کی کمی کو دور کر کے اس کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، جسم میں خشکی نہیں ہونے دیتا۔ جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔ یہ معدے میں بھی مفید بیکٹیریا کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔
تلی ہوئی مرغن غذاؤں کے استعمال کے باوجود بھی اگر صحت مند اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو ایلو ویرا کا جوس آج ہی سے اپنی غذا کا لازمی حصہ بنا لیں۔
ایلوویرا جوس گھر میں بنانے کی ترکیب
ایلو ویرا جوس بنانے کے لیے ایک ایلو ویرا کا پتہ اور دو کپ پانی لے لیں۔
ایلو ویرا کے پتے کی اوپری سطح (سخت کھال) کو صاف کر کے اندر سے گودا الگ کر لیں۔
اب یہ ایلو ویرا جیل بلینڈر میں 2 کپ پانی کے ساتھ اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں اور ٹھنڈا کر کے استعمال کریں۔
اس جوس کو روزانہ افطار کے اوقات میں بھی پیا جا سکتا ہے جبکہ رمضان کے دوران کم از کم ہفتے میں 3 بار ضرور پینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News