Advertisement

چکناہٹ سے پاک دالیں غذائیت سے بھرپور، گوشت سے زیادہ فوائد

چکناہٹ سے پاک دالیں غذائیت سے بھرپور اور فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

دالوں کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں جن میں وزن میں کمی اور خون سے متعلق متعدد بیماریوں سے بچاؤ جیسے کے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر سرفہر ست ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے زیادہ تر دالیں سبزیوں کے استعمال کو تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ آنتوں کی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو سے تین مرتبہ دالیں ضرور کھائیں، دالوں کے استعمال سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ گوشت کے استعمال سے متعدد بیماریوں اور کولیسٹرول لیول بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

دالیں کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

Advertisement

دالیں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی بہترین غذا ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ ان میں فائبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد دالوں کو اپنی غذا کا باقاعدہ حصہ بنا سکتے ہیں، اس سے غذائیت سمیت پروٹین بھی حاصل ہوتا ہے جو انسان کو کمزور نہیں ہونے دیتا، ایک کپ پکی ہوئی دال میں صرف 230 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ پروٹین اور فائبر کی مقدار اس سے دگنی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دالیں انسانی خون کو صاف کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ایک پلیٹ روزانہ دال کھانے سے مطلوبہ خوراک کا 37 فیصد آئرن حاصل ہوتا ہے اور دالوں کے استعمال سے پٹھوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version