Advertisement

منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الہی کی عبوری ضمانت کنفرم

مونس الٰہی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ؛ مونس الہی کےانٹرپول ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب

بنکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ 

تفصیلات کے ممطابق بنکنگ جرائم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی، محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانتوں پرکیس کی سماعت ہوئی۔

بنکنگ جرائم عدالت کے جج اسلم گوندل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے اپنے مؤقف میں عدالت سے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔ ملزم مونس الٰہی سمیت دیگر مقدمہ میں شاملِ تفتیش نہیں ہوئے۔

Advertisement

پراسیکیوٹر نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ ملزمان  کے آزاد رہنے سے مقدمہ کے ریکارڈ میں رد و بدل کیے جانے کا خدشہ ہے۔ ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے گرفتاری درکار ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مونس الٰہی، محمد خان بھٹی، واجد بھٹی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

بینکنگ جرائم کورٹ نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ضمانت کنفرم کی۔

مونس الہیٰ کی جانب سے امجد پرویز ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version