شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ کریں گے، حکام وزارت خارجہ

حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا دورہ 21 سے 23 جولائی کو ہو گا، یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔
حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے موجودہ سیکرٹری جنرل ایس سی او کے وزارتی اجلاس سے قبل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورہ پاکستان کے دوران ایس سی او کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔
حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکرٹری جنرل چین کے سابق وزیر خارجہ اور سینئر سفارتکار ہیں، سیکرٹری جنرل پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات بھی کریں گے، ایس سی او سیکرٹری جنرل دورہ میں آئی ایس ایس آئی میں لیکچر بھی دیں گے۔
یاد رہے کہ ایس سی او وزراء خارجہ اجلاس 28 اور29 جولائی کو تاشقند میں منعقد ہو گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

