پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث 80 سے زائد ہلاکتیں

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث 80 سے زائد ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں بارشوں سے 86 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جن میں چھتیں اور دیوار گرنے سے 60 افراد اور سیلابی پانی میں بہنے سے 26 افراد شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں سے 306 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پنجاب کے 3 اضلاع میانوالی، ڈی جی خان اور راجن پور کی 36 یونین کونسلیں متاثر ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 16 ہزار 667 ایکڑ اراضی زیرآب آ کر متاثر ہوئی جبکہ 92 ہزار 865 ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں اور طوفان سے 3 ہزار 779 گھر اور ایک لاکھ 20 ہزار 122 افراد متاثر ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 69 اسکول اور 5 بنیادی صحت مراکز بھی پانی میں ڈوب گئے جبکہ سب سے زیادہ نقصان ڈی جی خان میں ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 194 موضع جات متاثر ہوئے جن میں ڈی جی خان کے 106، میانوالی 12 اور راجن پور کے 75 موضع جات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

