بالوں کےلئے کچھ ایسی گھریلو ٹپس جو شوبز اداکارائیں بھی استعمال کرتی ہیں، جانئیے

جانیئے بالوں کے حوالے سے کچھ ایسی گھریلو ٹپس جو شوبز اداکارائیں بھی استعمال کرتی ہیں۔
لڑکیوں کو اپنی جلد اور بالوں کوبہتر سے بہترین بنانے کےلئے ہر روز کوئی نیا ٹوٹکہ نظر آتا ہے اور یہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں، لیکن ان سب ٹپس کے ساتھ اگر آپ غور کریں تو پرانے ٹوٹکے آج بھی ہماری سکن اور بالوں کو گلو کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں کچھ گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں جوکہ بے حد کار آمد ہیں۔
بیالم کا طریقہ
بیالم کے طریقے میں دونوں انگلیوں کے ناخنوں کو آپس میں رگڑا جاتا ہے ،اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے بال ٹوٹنے سے بچت ہوتی ہے کیونکہ ناخنوں کے یوں رگڑ کھانے سے کچھ ہارمونز فعال ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کا ذریعہ بنتے ہیں۔
سکا کائی
بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ہیما مالینی کی طرح لمبے خوبصورت اور حسین بال چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ بالوں میں سکا کائی کا استعمال بڑھا دیں۔ تیل میں سکا کائی مکس کرکے بالوں میں مساج کریں اور ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔
شیمپو میں اس کو مکس کریں یا اسی سے بال دھونا شروع کردیں آپ کے بال مزید حسین ہو جائیں گے۔
انڈہ اور دہی
انڈہ دہی سے اچھا کوئی ٹریٹمنٹ نہیں، یہ بالوں کو چمکدار اور گھنا بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے ساتھ ہی روکھے بے جان بالوں میں جان ڈالتا ہے۔
مہندی
بالوں میں مہندی لگانے سے جوئیں بھی ختم ہوتی ہیں اور بالوں کی رنگت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بالوں میں مضبوطی بھی آتی ہے۔
چوٹی بنانا
بالوں میں چوٹی بنانے سے سب سے زیادہ فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ اس سے بالوں میں پریشر پیدا ہوتا ہے جو خون کی صحیح انداز سے ترسیل کرنے میں مدد دیتی ہے، کیونکہ خون اور آکسیجن کا ملاپ ہمارے بالوں کے فولیکلز میں لازمی موجود ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات ہر ایک ریشے یا ہر ایک بال میں خون کا ہوائی پریشر نہیں پہنچ پاتا جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں یا بے جان ہوتے ہیں۔ مگر چوٹی بنانا آپ کے بالوں کی صحت بڑھاتا ہے۔
٭ خشک اور روکھے بالوں میں چوٹی بنانے سے یہ بھی خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ بال الجھنے سے بچ جاتے ہیں اور ایک سب سے اہم فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بالوں میں لچک پیدا ہوتی ہے۔
٭ رات کو چوٹی بنا کر سونے سے بالوں اور تکیے کے درمیان رگڑ پیدا ہوتی ہے جس سے بالوں کے ٹوٹنے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں اور یہ گرمائش دماغ کو سکون پہنچاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

