Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

بارش

بارش

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کے بعد آج مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم کسی حد تک خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ، سپر ہائی وے، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معمار، سہراب گوٹھ ، سعدی ٹاون، سرجانی ٹاون، تیسر ٹاون اور یوسف گوٹھ کے علاوہ ملیر، قائد آباد، نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، نیو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ شارع فیصل اور ڈیفنس کےعلاقے میں بھی بارش ہوئی۔

خیال رہے گزشتہ رات بھی کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سمیت اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔

نیشنل ہائی وے پربھی بارش ہوئی، مویشی منڈی میں بارش کے بعد کیچڑ جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Advertisement

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش کے بعد شہرکا دورہ کیا اور برساتی نالوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصرحسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے آج دوپہر سے کراچی میں گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ دوپہر کو ہونے والی بارش شام کے وقت میں تیز ہوسکتی ہے جب کہ بارش کا یہ اسپیل کل اور پرسوں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان کی طرف بڑھ رہی ہیں جب کہ کراچی میں آج تیز اور معتدل بارش کا امکان ہے اور 6 جولائی سمیت عید الاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان موجود رہے گا تاہم  بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ سونمیانی اور گڈانی میں بارش برسانے والا سسٹم بن رہا ہے، یہ بادل کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی۔ کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، ملیر، شارع فیصل، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری رہا۔

ادھر سکھر میں بھی بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی اور شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے جب کہ پرانہ سکھر کے نشیبی علاقوں علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونا شروع ہو گیا تاہم بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ جانب صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ریلوں اور آندھی چلنے سے نقصانات کا خطرہ بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version