Advertisement

عالمگیرخان کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

عالمگیر خان

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان

عدالت نے پولیس کو عالمگیرخان کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ سے متعلق مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے عالمگیر خان کے خلاف اشتعال انگیزچاکنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس چالان مسترد کردیا۔

عدالت نے عالمگیر خان مقدمے سے بری کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے چالان میں غداری اور بغاوت کی دفعات شامل کی ہیں۔

فاضل جج نے کہا کہ غداری اور بغاوت کی دفعات وفاقی حکومت، محکمہ داخلہ اور صوبائی حکومت کی سفارش کے بغیر نہیں لگائی جا سکتی۔ پولیس کو ازخود ان دفعات کے تحت کارروائی کا اختیار نہیں۔

عالمگیر خان کے خلاف گلشن تھانے میں اشتعال انگیز وال چاکنگ کا مقدمہ درج تھا۔

Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکراچی کی عدالت نے کیس میں نامزد مفرورملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مفرورملزمان میں نیاز سالار، احمد شورو اور زاید کو گرفتار کرنے کا حکم اور  مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے سیشن عدالت بھیج دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version