Advertisement

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں شنگھائی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے، امین الحق

امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں شنگھائی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ بیجنگ کے مابین براہ راست رابطوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کلاؤڈ سروسز، ڈیجیٹل کنکٹیویٹی میں شنگھائی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے ماہرین، بہترین سہولیات اور ٹائم زون کے لحاظ سے رکن ممالک کیلئے ڈیجیٹل حب بن سکتا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر سید امین الحق نے سیکریٹری جنرل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں نمایاں اقدامات پر سیکریٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نے وفاقی وزیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن، خواتین کو بااختیار بنانے،پسماندہ علاقوں تک براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

سیکریٹری جنرل ژانگ منگ نے کہا کہ پاکستان نوجوان ٹیکنالوجی ماہرین اور جغرافیائی لحاظ سے رکن ممالک میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک آرٹیفیشل انٹیلی جنس، پسماندہ علاقوں میں ای ایجوکیشن، ای ہیلتھ ای کامرس میں کام کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version