Advertisement

17 جولائی کے انتخابی نتائج عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے، چوہدری پرویز الہٰی

پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ17 جولائی کے انتخابی نتائج عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔

  چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخاب کی اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، سیاست کی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا یہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بھر پور جدوجہد کی وجہ سے یہ کامیابی ملی، 17 جولائی کے انتخابی نتائج عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے، جس طرح پولیس کا اس انتخاب میں بے دریغ استمعال کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ارکان نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور الیکشن میں اپنا کردار ادا کیا، جنہوں نے غیر قانونی اقدامات کیے قانون انکے خلاف خود راستہ بنائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھر پور انتخابی مہم چلائی، عوام تک اپنا پیغام پہنچایا، عوام نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا اور پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا، عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو انتخاب میں مسترد کردیا، انتخابات میں حق سچ کی فتح ہوئی۔

   واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version