Advertisement

سورج کی روشنی میں وقت گزارنا تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے، تحقیق

آپ نے کبھی غورکیا ہے کہ جب بھی آپ ساحل سمندرپر سیروتفریح کی غرض سے جاتے ہیں اور وہاں پر سورج کی روشنی میں وقت گزارتے ہیں اور گھر واپسی پر ایک سکون اور راحت کا احساس آپ کو گھیرلیتا ہے لیکن ساتھ ہی تھکن کی وجہ سے نیند کی کیفیت طاری ہونے لگتی ہے اور آپ کا جسم آرام کرنا چاہتا ہے جبکہ آپ نے وہاں کوئی بھی کام نہیں کیا ہوتا، لیکن پھر بھی آپ تھک جاتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تھکن کے طاری ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟

دھوپ میں بیٹھنا جسم کے لئے سخت محنت کرنے کے مترادف ہے جبکہ آپ نے وہاں کوئی کام بھی انجام نہ دیا ہو۔ جسم کی یہ تھکاوٹ معمول کی بات ہے۔

اس ضمن میں سیئٹل میں ماہر امراض جلد ہیتھرراجرز کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں معمولی سی تبدیلی بھی جسم پراثر انداز ہوتی ہے اور اس کے افعال کو متاثر کرتی ہے، اور جسم پسینے کے ذریعے  بنیادی درجہ حرارت کو منظم رکھنے کے لئے کام کرتا ہے، اس طرح آپ کا جسم باہر کی نسبت اندرونی سطح  پر زیادہ کام کرتا ہے اسی وجہ سے آپ پر تھکاوٹ اور نیند کی کیفیت طاری ہونے لگتی ہے۔

ساحل سمندر سے واپسی پر تھکاوٹ کی ایک بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پانی کی معمولی کمی بھی آپ کے مزاج کو بدل سکتی ہے بشمول تھکاوٹ کے احساس کے۔

سارادن ڈیسک پر کرنے کے دوران یہ یاد رکھنا کہ جسم کو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے  مناسب مقدار میں پانی پینا ہے مشکل ہوجاتا ہے لیکن اسی طرح جب آپ سارا دن گرمی کھانا پکا رہے ہیں ہوتو مناسب مقدار میں پانی پینا اور بھی یاد نہیں رہتا ہے ہرانسان کو اپنے جسم اور کام کے مطابق پانی کی ضرورت ہوتی ہے دن میں 8 گلاس پینا صرف ایک مفروضہ ہے لیکن جب آپ سورج کی روشنی میں وقت گزار رہے ہوتو پانی کا استعمال بڑھا دیں تاکہ جسم کو پانی کمی سے بچایا جاسکے اور وہ زیادہ توانا رہے۔

Advertisement

تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایک  مصروف دن کے اختتام پر عام تھکاوٹ اور گرمی کی تھکاوٹ میں بہت واضح فرق ہوتا ہے گرمی کی تھکاوٹ میں جسم اندرونی درجہ حرارت کو منظم رکھنے کے لئے جسم کے پانی کو جلد کی سطح پر لے آتا ہے پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سےجسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے اس طرح تھکاوٹ کے ساتھ نبض بھی تیزچلنے لگتی ہے اور نیند یا بے ہوشی محسوس ہونے لگتی ہے تو یہ تمام علامات گرمی کی تھکن کی ہیں ایسی صورت میں کسی ٹھنڈی جگہ کا رخ کریں ٹھنڈا پانی استعمال کریں علامات برقرار رہنے کی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کریں اگر یہ تمام علامات از خود ٹھیک ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ، گرمی کی تھکن نہیں ہے۔

کوشش کریں دھوپ میں وقت گزارنے سے گریز کریں اگر جانا ضروری بھی ہوتو چھاؤں میں چلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version