Advertisement

موٹرولا کا موٹوایس 30 پرو رواں ماہ متعارف کئے جانے کا امکان

موٹرولا 2 اگست کوچائنا میں ایک تقریب کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں وہ اپنے اسمارٹ فون موٹو ایج ایکس 30 پرواور ریزرکے ساتھ  دیگر ڈیوائسز لانچ کرے گا۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ موٹرولا اس تقریب میں اپنا نیا فون موٹو ایس 30 پرو کا بھی اعلان کر سکتا ہے جسے گیگ بینچ پر دیکھا گیا ہے۔

گیگ بینچ دوسرے چی پی یو بینچ مارک کی طرح ایک پروسیسربینچ مارکنگ پروگرام ہے یہ موبائل میں استعمال کئے جانے والے پروسیسراور سسٹم کو چیک کرنے کے لئے کچھ ٹیسٹ کرتا ہے جتنی جلدی پروسیسر ٹیسٹ کے مطابق کاموں کو مکمل کرتا اس کا اسکور بھی اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔

گیگ بینچ کے مطابق موٹرولا کے موٹو ایس 30 پرو میں کوال کام اسنیپ ڈریگن 888 پلس چپ سیٹ استعمال کی گئی ہے۔

جہاں تک اس فون کی اسکرین کا سوال ہے تو یہ 6.55 انچ کا اولیڈ ڈسپلے ہوگا، جس میں 2400×1080 میگا پکسل ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن پیش کئے جائیں گے۔

اس کے بیک پر دوکیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

Advertisement

یہ اسمارٹ فون 8، 12 اور 16 جی بی ریم کے ساتھ  128، 256 اور512 جی بی کی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا جائےگا۔

جہاں تک بیٹری کی بات تو یہ فون 4270 ایم اے ایچ کی بیٹری اور68.2 واٹ کے چارجر کے ساتھ دستیاب ہوسکتا ہے۔

موٹوایس 30 پرو جسامت میں 158.4×71.9×7.6 ملی میٹرجبکہ اس کا وزن 170 گرام ہے۔

  یہ حیرت انگیز طورپر 8 مختلف رنگوں بلیک، گولڈ، بلیو، وائٹ، ریڈ، سلور، گرے اورکیان میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version