Advertisement

اداکار انیل کپور کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار انیل کپور کہا ہے کہ مجھے کئی بین الاقوامی پروگرامز کی پیشکش ہوئی لیکن میرے لیے کیریئر سے زیادہ فیملی اہم ہے، اس لیے ان کو انکار کرنا پڑا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں کئی پروگرامز کیے اور تمام بڑے پلیٹ فارمز سے مجھے پیشکش ہوئی لیکن کبھی کبھار ایک پروگرام آپ کا بہت زیادہ وقت لیتا ہے۔

انیل کپور نے کہا کہ آپ کو طے کرنا پڑتا ہے کہ کیا آپ زندگی کے اس حصے میں کام کے لیے فیملی سے دور رہ سکتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ جب مجھے بین الاقوامی پروگرامز کی پیشکش ہوئی تو میں نے کہا میری ترجیح بھارت میں رہنا ہے، جو کچھ کروں گا یہیں کروں گا۔

Advertisement

انیل کپور نے بتایا کہ اگر کوئی بہت ہی بڑا پراجیکٹ ہوتا ہے تو میں فیملی سے رضامندی لیتا ہوں، اگر وہ مان جاتے ہیں تو میں حامی بھرتا ہوں۔

ساتھ ہی اداکار نے واضح کیا کہ پہلے میں فیملی سے نہیں پوچھتا تھا لیکن اب میں ان سے معلوم کرتا ہوں کہ اگر وہ اجازت دیں تو میں چند مہینے باہر رہ سکتا ہوں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version