Advertisement

چہرے کی حفاظت میں ان غلطیوں کوکرنے سے گریز کریں

کہا جاتا ہےکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ اور چہرہ انسانی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے تو کیوں نہ کسی نقصان سے پہلے ہی چہرے کی حفاظت کے لئے چند احتیاطی اختیار کی جائیں۔

یہاں پران چند عام غلطیوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو عموماً خواتین کرتی ہیں اوراس طرح جہرے پر کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

جب بھی گھر سے باہرجائیں سن اسکرین ضرور لگائیں تاکہ سورج کی مضرشعاعوں سے محفوط رہا جاسکے جو چہرے پر جھائیوں اور جھریوں کا سبب بنتے ہیں۔

سونے سے قبل چہرے سے میک اپ کو اچھی طرح صاف کریں چہرے کی حفاظت کے لئے بہترین عمل ہے۔

دن میں دو بار کسی اچھے فیس واش سے منہ دھونے کو اپنا معمول بنا لیں۔ اس طرح چہرے سے گرد اور میل صاف ہوجائے گا۔

Advertisement

میک اپ کرنے والے تمام ٹول جن میں اسفنج اور برش  کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور انہیں وقتاً فوقتاً صاف کرتے رہیں۔

بالوں میں روزانہ شیمپو کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح بال اپنی قدرتی چکنائی کھودیں گے اوریہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنے گا۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ مہنگی اور برانڈڈ پروڈکٹس ہی بہتر ہوتی ہیں لیکن ایسا نہیں کم قیمت پروڈکٹس بھی اسی طرح کام کرتی ہیں۔

چہرے کی حفاظت میں گردن کو نظر مت کریں کیونکہ اس پر بھی چہرے کی طرح عمر رسیدگی کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں تو چہرے کے ساتھ گردن کی بھی دیکھ بھال کریں۔

چہرے کودھونے کے لئے کبھی بھی گرم پانی استعمال نہ کریں اس طرح یہ جلد پر نقصان کا باعث بنتا ہے اس کی وجہ ہے کہ گرم پانی چہرے کی چکنائی اور نمی کو ختم کر کے اسے خشک کر بنا دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version