Advertisement

شیاؤمی اے آر عینک کی تفصیل اور قیمت کا انکشاف

شیاؤمی نے بھی اب آگمنٹیڈ ریئلٹی گلاسس (عینک) کا نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ اس کی قیمت اور دیگر تفصیلات بھی پیش کردی ہیں۔

اگرچہ شیاؤمی نے آے آر چشمے کا گزشتہ برس اعلان کیا تھا۔ لیکن اب اس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ اول یہ کہ اس اے آر عینک کا نام میجیا رکھا گیا ہے۔

دوم اس کی قیمت 370 ڈالر رکھی گئی ہے جس کا وزن صرف 100 گرام ہے اور اس میں اسنیپ ڈریگن 8 چپ سیٹ لگایا گیا ہے۔ اس میں دوہرے کیمرے نصب ہیں جو پانچ گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement

اس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی کی اسٹوریج موجود ہے۔ اس کا اندرونی ڈسپلے سونی نے بنایا ہے جو سلیکن پرمبنی اوایل ای ڈی سے بنا ہوا ہے۔ جہاں تک تابندگی یا برائٹ نیس کا تعلق ہے تو وہ 3000 نٹس رکھی گئی ہے جبکہ نیلی روشنی کی سطح کو کم سے کم کیا گیا ہے۔ دو کیمروں میں سے ایک 50 میگا پکسل ہے اور دوسرا کیمرہ صرف 8 میگا پکسل خاصیت رکھتا ہے۔

جہاں تک بیٹری کا سوال ہے وہ 1000 ایم اے ایچ سے کچھ زائد ہوسکتی ہے۔ اب بھی یہ عینک پری آرڈر کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version