Advertisement

گلستان جوہرمیں گارڈ کا خاتون پرتشدد کا معاملہ، ملزم ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

گلستان جوہرمیں خاتون پرتشدد کے معاملے پرعدالت نے ملزم گارڈ کو ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گلستان جوہر میں گارڈ کے خاتون پرتشدد کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم سیکیورٹی گارڈ کو عدالت میں پیش کردیا۔ تفتیشی افسرنے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے ملزم کو 13 اگست تک پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گارڈ کی جانب سے خاتون پرتشدد کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر کراچی پولیس چیف نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

Advertisement

واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ شارع فیصل میں درج ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں کمسن بچے کی حوالگی سے متعلق والدہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بچہ والدہ کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی جس کے بعد احاطہ عدالت میں فریقین آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔

کمرہ عدالت کے باہر بچہ چھن جانے پر خاتون نے چیخ و پکارکی، سیکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت پر فریقین کو چھڑا لیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ بچہ ہم نے تین سال پہلے گود لیا تھا۔

عدالت نے بچے کو جنم دینے والی خاتون اقرا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بچہ گود لینے والی خاتون عظمیٰ کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

والدہ کہا کہنا تھا  کہ بچے کے لیے تین برس لڑ رہے ہیں تنگ آ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version