Advertisement

نواز شریف اوباما سے ملے تو ان کی کانپیں ٹانگ گئیں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اوباما سے ملے تو ان کی کانپیں ٹانگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں جشن آزادی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جس ملک میں ایسے باشعور نوجوان ہوں وہ خوش قسمت ہے، آج خاص طور پر اپنی بہنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج آپ نے بڑے غور سے میری بات سنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں غلامی سے آزادی دلوائی، آج عوام کو ویڈیوز کے ذریعے سمجھاؤں گا، قوم کو آج بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی کیلئے کیا قدم اٹھانے ہیں اور کیسے مکمل طور پر حقیقی آزادی حاصل کرنی ہے، آج آپ کو حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا۔

‘قائداعظم نے کہا تھا مسلمان ہمیشہ آزادی کیلئے جدوجہد کرتا ہے’

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا مسلمان ہمیشہ آزادی کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔ قائداعظم غلام ہندوستان میں ایک آزاد لیڈر تھے، قائداعظم نے کہا تھا ہم انگریز کی غلامی سے نکل کر ہندؤں کی غلامی میں نہیں جانا چاہتے۔

Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے کئی لوگوں کو جانتا تھا جن کے بارڈر کراسنگ پر پورے خاندان مارے گئے، ہندوستان سے آنے والے دکھ بھری داستانیں سناتے تھے، بڑی جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان بنا۔

‘غلامی انسان کی عزت نفس کو ختم کر دیتی ہے’

انہوں نے کہا کہ غلامی انسان کی عزت نفس کو ختم کر دیتی ہے، سب سے خطرناک خوف کا بت ہے جو انسان کو غلام بنا دیتا ہے اور کبھی بھی ایک غلام قوم اوپر نہیں آسکتی، ہماری نوجوانی میں لاہور جم خانہ میں صرف انگریزی بولی جاتی تھی،  اردو ایسی بولتے تھے جیسے بلاول بھٹو بولتا ہے کہ بارش آتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم احساس کمتری کی وجہ سے جیتے ہوئے میچ ہار جاتے تھےکیونکہ خود اعتمادی نہیں تھی، انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا تو سینئر کھلاڑی کہتے تھے سوچو بھی نہ کہ ہم انگریز کو ہرا سکتے ہیں۔80 کی دہائی میں کمزور ٹیمیں تھیں لیکن ذہنی طور پر آزاد تھے، ہارے ہوئے میچ بھی جیتتے تھے۔

‘خوف کی غلامی سب سے بڑی غلامی ہے’

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانیوں آج آپ پرخوف طاری کیا جارہا ہے اور خوف کی غلامی سب سے بڑی غلامی ہے ، 26 سال سے یہ لوگ میری کردار کشی کر رہے ہیں اور مجھے بدنام کرنے کیلئے ہرقسم کے حربے استعمال کیے گئے اور میرےخلاف گندی کتابیں بھی لکھوائیں۔

Advertisement

عمران خان نےکہا کہ غلامی کی دوسری قسم ذہنی غلامی کی ہے، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ اسلام تلوار سے پھیلا، یہ انقلاب تلوار سے نہیں آیا تھا وہ فقری انقلاب تھا ذہنوں کے اندر انقلاب آیا تھا۔ آج یہاں آزادی کا بھرپور جشن منائیں گے۔

‘میں امریکا سے دوستی چاہتا ہوں غلامی نہیں’ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کبھی بھی کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں اور میں کسی ملک کا دشمن بھی نہیں ہوں، مجھےکہتے ہیں میں امریکا کا مخالف ہوں لیکن میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں، ٹرمپ سے میرے تعلقات بہتر تھے، میں امریکا سے دوستی چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں چاہتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں سب سے طاقتور پاکستانی کمیونٹی ہے، میں اینٹی امیریکن نہیں ہوں۔ پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو ہوتی ہیں جبکہ میں برطانیہ کو بھی سب سے زیادہ جانتاہوں، میں پڑھنے اور کرکٹ کھیلنے برطانیہ گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو نے میرے دورہ روس پر اعتراض اٹھایا، میں چاہتا تھا کہ عوام کو سستا تیل ملے اور میں روس اس لئے گیا کیونکہ اس میں میرے لوگوں کا فائدہ تھا، یہ کون ہوتے ہیں میرے دورے پر اعتراض کرنے والے کیا میں ان کا غلام ہوں؟؟

Advertisement

‘انصاف اور خوداری کیلئے سیاست میں آیا تھا’

انہوں نے کہا کہ عزت پیسے سے نہیں خریدی جاسکتی، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ کی شان دیکھو آج آپ میری حوصلہ افزائی کرنے آئے ہوئے ہیں، انصاف اور خوداری کیلئے سیاست میں آیا تھا، سیاست میں آنے کے بعد پڑھے لکھے لوگوں کو کہتا تھاسیاست میں آؤ۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اوباما سے ملے تو ان کی کانپیں ٹانگ گئیں، نواز شریف اتنا گھبرایا ہوا تھا کہ شکریہ بھی کاغذ دیکھ کر ادا کیا، جس ملک کے وزیراعظم اور وزیر دفاع ایسے ہوں اس کے شہریوں کی دنیا میں کیا عزت ہوگی۔

‘یہ مجھے کسی طرح نااہل کر کے نواز شریف کو لانا چاہتے ہیں’

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پلان بنایا کہ عمران خان کے خلاف کیسز بناؤ، یہ مجھے کسی طرح نااہل کر کے نواز شریف کو لانا چاہتے ہیں، سازش کرنے والے سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرنے لگا، میرا مقابلہ کسی ڈاکو سے نہ کرو۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 10 سال پہلے بھی ان سے پوچھا اتنی کم آمدن سے فیئر پراپرٹی کیسے خریدی، سلمان شہباز نے کہا کون سی پراپرٹی کی بات کررہے ہیں جبکہ مریم نواز نے کہا میری تو لندن کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں لیکن پاناما لیکس میں ان کی خفیہ پراپرٹی کا انکشاف ہوگیا، حسن نواز نے ٹی وی پر ان پراپرٹیز کو قبول کیا۔

Advertisement

سابق وزیراعظم نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران ہونے والی بدامنی سے متعلق ویڈیوز بھی اپنے خطاب کے دوران نشر کروائیں اورکہا کہ 25 مئی کو ہمارا پُرامن احتجاج تھا، پولیس نے ہمارے پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا۔

‘میں قوم کو کبھی کسی کی غلامی نہیں کرنے دوں گا’

عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت ور کو اس ملک کا انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا اور جہاں کمزور کے حقوق نہ ہوں وہاں جنگل کا قانون ہوتا ہوں، اس ملک میں الیکشن ہونے تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، قوم کو اکٹھا کروں گا، میں قوم کو کبھی کسی کی غلامی نہیں کرنے دوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر اپنی قوم کا قرضہ اتاریں گے، مل کر اپنی قوم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے اور آزادی کی جدوجہد امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

‘عمران خان کا دوبارہ عوام میں نکلنے کا اعلان’

لاہور جلسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوبارہ عوام میں نکلنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگلے ہفتے پنڈی جلسہ کرنے جا رہا ہوں، راولپنڈی جلسہ کے کچھ روز بعد کراچی جلسہ کروں گا۔

Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کا پیسہ لوٹا، بہت دیر سے مجھے موقع نہیں ملا میں زرداری کا مقابلہ کروں، سکھر اور حیدرآباد بھی جلسہ کروں گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد، پشاور، مردان اور اٹک بھی آرہا ہوں جبکہ ایبٹ آباد، ملتان، بہاولپور، جہلم اور گجرات ، فیصل آباد، گجرانوالہ اور کوئٹہ میں بھی جلسے کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ساری عوام کو تیار کرنے جا رہا ہوں، ہماری حقیقی آزادی کی جنگ آخری اور فیصلہ کن مرحلے پر ہے، نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنانے جا رہا ہوں، پارٹی کو پیغام دیدیا ہے کہ تیاری کریں، آپ نے خوفزدہ نہیں ہونا یہ آپ کو ڈرانے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version