Advertisement

لیگی رہنما نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

نذیر چوہان

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے لیگی رہنما نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیرچوہان سمیت دیگر ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست میں عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا گیا کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے بلا جواز مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔ جھوٹے مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں، دوران تفتیش بھی وقوعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

Advertisement

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش مکمل ہو چکی، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔

نذیر چوہان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کیس کے فیصلے تک جیل میں بلاجواز قید رکھنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نذیرچوہان سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

لیگی رہنما نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پولیس پارٹی پر حملے کا الزام ہے۔

دوسری جانب عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کی تفصیل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version