Advertisement

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات بہہ گئے

سیلاب

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے بعد 937 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں مکانات بہہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے 14 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں کی تباہی کی حالیہ رپورٹ جاری کردہ گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 937 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 343 بچے اور 198 عورتیں شامل ہیں۔

 این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کے باعث 6 لاکھ 70 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 145 پُل منہدم،  3 ہزار 82 کلو میٹر لمبی ریلوے لائن بھی متاثر ہوئیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب نے 30 ملین افراد کو متاثر کیا جس کے باعث سیلاب زدگان کی اکثریت اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

Advertisement

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ عالمی اداروں نے سیلاب زدگان کے 520 ملین ڈالر کی خوراک اور امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ عالمی بینک نے پاکستان کے سیلاب زدگان کےلئے 350 ملین دینے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version