Advertisement

حلیم عادل شیخ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل میں بی کلاس دینےکا حکم

حلیم عادل شیخ

عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملیرکورٹ کراچی میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ملیرکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ حکام کوآئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کا طبی معائنہ کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کوجیل میں بی کلاس دینےکا بھی حکم دیا۔

ملیرکورٹ کراچی میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر 25 ایکڑ زمین پر قبضے کے مقدمے میں اینٹی انکروچمنٹ حکام نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

Advertisement

رہنما تحریکِ انصاف حلیم عادل شیخ نےعدالت میں بیان دیا کہ مجھےجیل کےبی 9 ون وارڈمیں رکھا گی۔ یہ وارڈ دہشت گردوں کیلئے مختص ہے۔

حلیم عدال شیخ نے عدالت کو بتایا کہ میری ٹانگ میں پس پڑھ چکا ہےلیکن علاج نہیں کیا جا رہا۔ مجھےدودن سے کھانےکونہیں دیاگیا۔ مجھےرات کوتین بجےاٹھاکرویڈیوفلم دکھائی جاتی ہے۔ مجھے دھکا دےکرگرایا گییا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے بیان میں کہا کہ مجھےجیل کے اندرسےہی نئی ایف آئی آرمیں گرفتارکرلیاگیا۔

عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیا کہ آپ نےحلیم عادل شیخ کوگریبان سے کیوں پکڑا۔

تفتیشی افسرانسپکٹرسہیل نے جواب دیا کہ میں نے گریبان سے نہیں پکڑا۔ یہ گرنےلگےتھےمیں قمیض پکڑکرگرنےسے بچایاتھا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کےخلاف تپیدارنےایف آئی آردرج کی ہے۔ مقدمےمیں کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں۔ یہ مقدمہ مسلم لیگ ن کےچوہدری جمیل کےخلاف ہے۔

Advertisement

اشرف سموں ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ معززاپوزیشن لیڈرکولینڈ گریبرسے ملایا جارہاہے۔حلیم عادل شیخ کوہرمقدمےمیں عدالت سے ریلیف ملاہے کیونکہ سارے مقدمےجھوٹےہیں۔رکن اسمبلی کواسپیکرکی اجازت کےبغیرگرفتارنہیں کیاجاتا۔

واحدانصاری وکیل سرکارنے کہا کہ 25ایکڑسرکاری اراضی پرقبضہ کیاگیا۔ مقدمہ درج ہونےکےبعد حلیم عادل شیخ کونوٹس کیاگیالیکن انھوں تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں گذشتہ روزکسڈی ملی ہے۔ریمانڈدیاجائے۔ حلیم عادل کےخلاف ٹھوس شواہدہیں۔ تفتیش کرنی ہے۔ جسمانی ریمانڈ بہت ضروری ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیراحمدعلی گبول نے ریمانڈ کی استدعاپرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ملیر کی عدالت پیش کیا گیا توپی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں پہنچے۔

پولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو گھسیٹ کر عدالت لایا گیا جس سے حلیم عادل شیخ کی طبعیت خراب ہوگئی۔ نیم بے ہوشی کی حالت میں پولیس کورٹ روم لے کرپہنچی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version