چند دنوں کے لیے حکمران آپس میں سیز فائر کرلیں، سراج الحق کا مطالبہ

قرضوں پر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مصیبت میں تو جنگل کے جانور بھی لڑائی نہیں کرتے ہیں تو چند دنوں کے لیے حکمران آپس میں سیز فائر کرلیں کیونکہ نقصانات کا ازالہ کرنا سرکار کا کام ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پنجاب، سندھ,بلوچستان کا دورہ کیا ہے جہاں سیلاب نے ان علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔
گزشتہ چار دنوں سے میں جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔ ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ تونسہ، راجن پور، فاضل پور، ڈیرہ غازی خان، سکھر، شکارپور، خیرپور، جعفرآباد ہر جگہ ایسی صورتحال ہے۔ ان کی امداد و بحالی کےلیے پوری قوم کو آگے آنا چاہیے pic.twitter.com/ZWXLOGeTdG
Advertisement— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) August 24, 2022
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہزاروں خاندان سڑکوں پر پڑے ہیں اور ,اتنے دن گزرنے کے باوجود بھی خاندانوں کے لیے سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور پرویز الٰہی کو بنی گالہ سے ہی فرصت نہیں ملتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب لاوارث ہے۔
Advertisementیہ کیسے لوگ ہیں جو ووٹ لیتےہیں مگر مشکل وقت میں لوگوں کےپاس جانا تو کیا، اپنے پٹرول پمپس اور دیگر جگہوں پر انھیں رات بھی نہیں گزارنے دیتے۔ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کی طرف جاتے ہوئے رات کے اندھیرے میں سڑک پر کھلے آسمان تلے موجود متاثرین کی یہ گفتگو ہر درد دل رکھنے والا سنے۔ 1/3 pic.twitter.com/yVTQmRkEDV
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) August 24, 2022
اس موقع پر سراج الحق نے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں متاثرین کی مدد نہ کی تو یہ لوگ آپ کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے اور سیلاب متاثرین کو جماعت اسلامی لیڈ کرے گی۔
ان کا کنا تھا کہ سندھ کی حکومت نے الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کر دیا لیکن کہیں بھی حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں نظر نہیں آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

