Advertisement

یوم عاشور، ملک بھر میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائیگا

یوم عاشور

کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس؛ گرین اور اورنج لائن بس سروس کل معطل رہے گی

کربلا کے میدان میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اسلام کے نام پر دی جانے والی قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔

اس ضمن میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا اہتمام ہوگا جبکہ حضرت امام علی مقام کی قربانی اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ملک بھر کے تمام شہروں میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ آج کے دن  علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین کی واضح تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

9 اور 10 محرم کو جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، شہری متبادل راستہ اختیار کریں، عوام کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ڈائیورژن پر موجود ہوگی۔

موبائل سروس بند

Advertisement

ملک کے متعدد شہروں میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر9 اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت محرم کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی۔

پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ چاروں صوبائی حکومت، آزاد جموں و کشمیر کی اور چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی درخواست کے بعد کیا گیا۔

Advertisement

کراچی پولیس محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے پرعزم

کراچی پولیس محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے پرعزم ہے، کراچی میں محرم سے متعلق تمام سیکیورٹی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے صفائی و دیگر مسائل سامنے آئے البتہ بڑے جلوسوں سے قبل تمام اقدامات مکمل ہونگے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک ہزار سے زائد جلوس برآمد کئے جاتے ہیں، 176 جلوس انتہائی حساس اور 300 سے زائد حساس ہیں۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ 8، 9 اور 10 محرم پر بھی بھرپور سیکیورٹی تعینات ہوگی، اسکاوٹس اور رینجرز سمیت دیگر کی مدد سے بھی سیکیورٹی دی جاتی ہے۔

پولیس چیف نے مزید بتایا کہ 8 سے دس محرم کے دوران 10 ہزار سے زائد کی نفری تعینات ہوگی جبکہ انتظامیہ کے ہمراہ سیکیورٹی کا بھرپور انتظام کیا جاتا ہے۔

Advertisement

راولپنڈی میں 6000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے جس میں 6000 سے زائد افسران و اہلکارسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

راولپنڈی میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 447 جلوس اور1925 مجالس کو سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، 40 حساس جلوسوں کے لیے خصوصی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

ضلعی پولیس، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کے ساتھ 2000 سے زائد رضاکار بھی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سینئر افسران خود جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔

حیدرآباد میں امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے 4 ہزار اہلکار تعینات

حیدرآباد میں محرم الحرام یوم عاشور تک سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے 4 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

Advertisement

یوم عاشور مجالس میں 90 انتہائی حساس 45 حساس اور 801  نارمل ہیں، 340 مقامات پر جلوس برآمد ہونگے جس میں 31 انتہائی حساس 50 حساس ہیں۔

امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ چیکنگ کرے گا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی چیکنگ کے بعد مجالس برپا اور ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں داخلے کے قدم گاہ مولا علی پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے، مرکزی ماتمی جلوس کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے سے کی جائی گی جبکہ یوم عاشور کے جلوس کی گذرگاہ پر ملنے والی گلیاں اور راستے سیل کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version