کے پی اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین پر عدم اعتماد کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی الیکشن کمشنر اور اراکین پر عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کے پی اسمبلی کا اجلاس مسند نشین ادریس خٹک کے زیر صدارت شروع ہوا ۔
اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا السائل والمحروم فاونڈیشن ترمیمی بل 2022 سمیت خیبر پختونخوا کامرس اینڈ ٹریڈ شماریات بل 2022 بھی اکثریت رائے سے منظور ہوا۔
بعدازں کے پی اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین پر عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی، قرارداد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی الیکشن کمشنر اور اراکین پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمشنر اور اراکین مستعفی ہوں۔
قرارداد کے مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کرائے جائیں اور شفاف انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول اور غیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کرے۔
ایوان کی جانب سے قرارداد اکثریت رائے سے منظور کرلی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

