Advertisement

چیف الیکشن کمیشن کوعہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

سپریم جوڈیشل کونسل

چیف الیکشن کمیشن کوعہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کوعہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس  اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے بھجوایا۔

چیف الیکشن کمیشن کو ہٹانے کے ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے ریفرنس میں مؤقف پیش کیا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گٸی۔

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آٸین کے خلاف ہے۔  چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنے حلف سے روگردانی کی۔

Advertisement

اوورسیزپاکستانی کی جانب سے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن نے ایسے کٸی فیصلے کیے   جو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں۔ مخصوص نشستوں پر بھی آٸین سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔

اسلم ملک نے ریفرنس استدعا کی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا تھا۔ ریفرنس میں مزید قانونی پہلووں کو اجاگر کرنے کیلئے واپس لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version