ایکسپورٹ میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا، حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ایک ہی ماہ میں برآمدات میں 24فیصد کمی حکومتی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ایک ہی ماہ میں برآمدات میں 24فیصد کمی حکومتی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایکسپورٹ میں کمی سےصنعتوں کا پہیہ رک جائےکا جس سے بیروزگاری اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومتی نااہلی نے پی ٹی آئی کی برآمدات میں اضافےکےمشکل اور کامیاب سفرکو بجائےبہتر کرنےکے پیچھے کی جانب دھکیل دیا ہے
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) August 3, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ رک جائےکا جس سے بیروزگاری اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی نے پی ٹی آئی کی برآمدات میں اضافے کے مشکل اور کامیاب سفرکو بجائے بہتر کرنے کے پیچھے کی جانب دھکیل دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے جولائی 2022 کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں درآمدات، زرمبادلہ ذخائر، ڈالر ایکسچینج ریٹ اور تجارتی خسارہ میں کمی دیکھی گئی۔
دستاویز کے مطابق جولائی میں درآمدات 12.3 فیصد کمی سے 4 ارب 91 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ برآمدات کا حجم 0.7 فیصد کمی سے 2 ارب 32 کروڑ ڈالرز رہا۔
زرمبادلہ کے ذخائر 25 جولائی تک 14.3 ارب ڈالر رہے، زرمبادلہ کے ذخائر 23 جولائی 2021 کو 24.8 ارب ڈالر تھے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں 2 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تجارتی خسارہ رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 3 ارب 26 کروڑ ڈالرز تجارتی خسارہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

