Advertisement

پی ڈی ایم اور حکومت کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج فارن فنڈنگ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم اور حکومت کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سارے ادارے قوم کے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں جبکہ ہمارا ملک سیاسی، معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات جو واقعہ ہوا ہے، ایسے عالم میں کسی مقبول لیڈر کے خلاف کام کرنا ملک کی خدمت میں شامل نہیں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا اور پھر کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا۔

یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے ہم نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہوا جس پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ایک مقبول اور مضبوط لیڈر ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف 8 سال پہلے جو ایک جنگ شروع کی گئی تھی وہ آج اپنی موت آج مر گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عمران خان کو عوام میں شکست نہیں دے سکتے ہیں ۔

Advertisement

اس موقع پر شیخ رشید نے آج کے دن کو پی ٹی آئی اور عمران خان کے لئے فتح کا دن جبکہ پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کے لئے شکست کا دن قرار دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version