’زیرو سے تین ملین‘، عمران اشرف نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اپنی شاندار اداکاری اور بیک ٹو بیک ہٹ ڈراموں اور فلم سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والے پاکستانی اداکار عمران اشرف نے ایک ‘ڈیجیٹل سنگ میل’ حاصل کر لیا ہے۔
عمران اشرف عرف بھولا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تین ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ۔
عمران اشرف نے اپنی اس کامیابی پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زیرو سے تین ملین فولورز تک ۔۔۔ میں ایمانداری اور محبت کے ساتھ اپنا ہر ایک شوٹ دوں گا ۔ آپ سب کا شکریہ۔
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اس کامیابی پر عمران اشرف کو مبارک باد دی۔
بھولا ، موسیٰ اور آدم جیسے کرداروں کو نبھانے والے با صلاحیت اداکار عمران اشرف کو ان کے مداح مبارک باد دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

