2026 تک ڈیجیٹل والٹ کا حجم 5 ارب سے تجاوز کرجائے گا

اس وقت دنیا بھر میں ڈیجیٹل والٹ، ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور دیگر سہولیات کا حجم تین ارب 40 کروڑ ہے اور توقع ہے کہ 2026 تک اس میں 53 فیصد اضافہ ہوگا اور یوں 5 ارب 20 کروڑ تک جاپہنچے گا۔
جونیپر ریسرچ نامی ادارے نے بتایا کہ غریب اور ترقی پذیر ممالک میں بھی کئی ایپ اور ڈیجیٹل بٹوے کام کررہے کیونکہ اس طرح رقم محفوظ انداز میں بجلی کی رفتار میں ایک سے دوسری جگہ متنقل کی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ اب ہرجگہ بہت مسابقت اور مقابلہ بڑھ چکا ہے۔
تجزیہ کاروں نے اس کے دو اہم اجزا یا وجوہ بتائی ہیں۔ ایک تو اچھے سستے اسمارٹ فون عام دستیاب ہیں اور دوم انٹرنیٹ اور وائی فائی کا پھیلاؤ ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ڈجیٹل انداز میں رقم کی وصولی اور فراہمی بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ کیو آر کوڈ کی بدولت بھی رقم لینے اور بھیجنے کا رحجان بھی بڑھا ہے۔ توقع ہے کہ 2026 تک کیو آر کوڈ کا طریقہ اور زیادہ مقبول ہوگا۔ فی الحال کیوآر کوڈ سب سے زیادہ چین میں استعمال ہورہا ہے۔
دوسری جانب فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب کے ذریعے بھی رقم بھیجی اور وصول کی جارہی ہے جس کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

