Advertisement

بارشوں کے دوران سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم تنویر الیاس نے شدید بارشوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور راستوں کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے تینوں ڈیویژنز کے کمشنرز کو راستے ہمہ وقت کھلے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم تنویر الیاس نے 10 شہادتوں اور 4 افراد کے زخمی ہونے پر ایمرجنسی اقدامات کی مانیٹرنگ کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے حکم دیا ہے کہ بارشوں کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران عوام کی نقل و حرکت میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، وزراء سمیت خود بھی مانیٹر کررہا ہوں، کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

واضح رہے کہ اچھار نالہ تحصیل داسو، ضلع اپرکوہستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچھر نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر قائم پل ٹوٹ گیا۔

اچھار چائنیز کیمپ 1 اور اچھار کیمپ 2 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا جبکہ دریا اور پاکستانی کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ۔

خیال رہے کہ کوہستان میں کے کے ایچ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version