Advertisement

پی ٹی آئی کیخلاف اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام ہورہا ہے، شہزاد وسیم

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام ہورہا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ آج فارن فنڈنگ کا بیانیہ بھی پِٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں ناقابل شکست پی ٹی آئی کے خلاف اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام ہو رہا ہے۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہے، تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی جماعت ہے، سازشیں چھوڑو اور الیکشن کی تیاری کرو۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہوئی ہے کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں! لیکن ای سی پی کا جانبدارانہ رویہ برقرار ہے جس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس صرف پی ٹی آئی کے کیس کا فیصلہ سنایا۔

شہزاد وسیم نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کی اسکروٹنی رپورٹس سامنے لائی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version