عدالت کی پی ٹی آئی کو دو روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کو چیلنج کردیا
عدالت نے پی ٹی آئی کو دو روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق درخواست پر سماعت کی۔
رجسٹرار نے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست پراعتراضات کے ساتھ اتھارٹی لیٹر نا ہونے کا اعتراض کیا تھا۔
تحریک انصاف کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ اتھارٹی لیٹر کی ضروت نہیں کیونکہ اسد عمر خود بائیومیٹرک کرانے آئے تھے۔
عدالت نے کہا کہ استعفی اور اس کی منظوری یہ انفرادی ایکٹ ہے۔ آپ کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو کل کوئی اگرآ کر کہے کہ میں نہیں تھا تو پھر؟ اس لیے اتھارٹی لیٹر ضروری ہے اسی لیے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم 123 الیکشن چاہتے ہیں گیارہ الیکشن نہیں چاہتے جس پرعدالت نے کہا کہ پہلے آپ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر لیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ 123 ایم این ایز کو پارٹی بنا دیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو دو روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

