ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں بلکہ بد دیانت اور جھوٹا ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں پر بیرونی سازش کا الزام لگانے والا خود بیرونی سازش کی پیداوار نکلا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ایسے سرٹیفائیڈ جھوٹے شخص کو سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، امپورٹڈ حکومت کی رٹ لگانے والے خود امپورٹڈ ثابت ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، ثابت ہوا کہ عمران خان تمام غیر ملکیوں سے فنڈز لیکر پاکستان میں انتشار اور نفرتیں پھیلا رہا تھا۔
پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کا بیانیہ ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف کی چوری کسی دوسری جماعت نے نہیں بلکہ اپنے ہی بانی رُکن اکبر ایس بابر نے پکڑی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

