Advertisement

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والےمایوس ہوگئے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والے مایوس ہوگئے۔

فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس فنڈنگ کا تمام ریکارڈ موجود ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی نوٹس جاری کیا ہے، انہوں نےعدالتی فیصلوں کو نظرانداز کیا، الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب بھرپور طریقے سے دینگے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تاثردیا گیا الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والے مایوس ہوگئے، فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کو چیک نہیں کیا گیا، ان کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی آنا چاہیے، پی پی اور ن لیگ نے 11،11اکاؤنٹس چھپائے ہوئے ہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات برقرار ہیں، فارن فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جیت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version